فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 25, 2019

انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری

انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی لگاتار دوسری مرتبہ ٹائٹل کے حصول کیلئے پیشقدمی جاری ہے۔سٹی نےروایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کوڈربی میچ میں شکست دے دی۔جبکہ وولور ہیمپٹن نے آرسینل کے ٹاپ فور میں شامل ہونے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں دو روایتی حریف مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ مد مقابل ہوئے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے ڈربی کہلائے جانیوالے میچ میں میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو گول سے شکست دی۔اس فتح کے ساتھ سٹی کی ٹیم نے نا صرف لگارتار دوسری مرتبہ ٹائٹل کے حصول کیلئے پیشقدمی جاری رکھی بلکہ لیگ میں لیور پول سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔مانچسٹر سٹی کی طرف سے برنارڈو۔سلوا نے چون ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ لرائے سانے نے چھیاسٹھویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
۔۔۔۔۔۔
وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں آرسینل نے ٹاپ فور میں شامل ہونے کاسنہری موقع گنوا دیا۔ میزبان وولور ہیمپٹن وانڈررز نے آرسینل کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔اس کامیابی کے ساتھ وولفز کی ٹیم تین درجے ترقی پا کر دسویں سے ساتویں نمبر پرآ گئی ہے جبکہ آرسینل کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہی براجمان ہے۔چیلسی آرسینل سے ایک پوائنٹ کے فرق سے چوتھے جبکہ حریف ٹیم ٹوٹنہیم چار پوائنٹس کے فرق سے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔