موسم

  • موسم
  • Apr 21, 2019

خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےد وران خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ ،کوہاٹ ڈویژن،خانیوال،لیہ اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چترال میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، شہید بینظیرآباد میں بیالیس، مٹھی، سکھر، روہڑی، دادو، سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔