بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 22, 2019

بغداد:عراق کے چھ ہمسایہ ملکوں کی کانفرنس

بغداد میں عراق کے چھ ہمسایہ ملکوں کی اعلیٰ سطح کانفرنس کا انعقاد کیاگیاجس میں سعودی عرب ، ایران شام ، ترکی، اردن اور کویت کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کی زیر صدارت میں کانفرنس میں علاقائی سلامتی کی صورت حال، باہمی سفارت کاری اور معاشی معاملات پر گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتےہوئے عراقی وزیر اعظم عدل عبدالمہدی نے کہاکہ کانفرنس کا مقصد مشرق وسطی کے ملکوں کے درمیان ایک غیر جانبدار کردار ادا کرناہے ۔مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ خطے کا استحکام عراق کے استحکام سے وابستہ ہے ۔ کانفرنس کے شرکاء نے عراق کی ترقی، تعمیر نو اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔