بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 20, 2019

کابل : وزارت ٹیلی کمیونیکیشن اورآئی ٹی کےدفتر پر حملے

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ3خود کش بمبار وزارت کےدفتر میں داخل ہوئے،جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کو کمپاونڈ میں گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ 4دہشت گردوں نے کیا جنہیں ہلاک کر دیا گیا ہے۔