فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 20, 2019

پاکستان جانے کا منتظر ہوں ، وہاں میرا وقت بہترین گزرے گا : آن رش

انگلش فٹ بال کلب لیورپول کےسابق اسٹرائیکر اور ٹیم کے عالمی سفیر آن رش کل پاکستان پہنچیں گے۔پاک ریڈز کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام کے مطابق آن رش لاہور میں لیورپول اور کارڈف کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے۔
آن رش نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں پاکستان جانے کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ وہاں میرا وقت بہترین گزرے گا۔
آن رش پاکستان کے دورے میں نوجوان فٹ بالروں کو تربیت بھی دیں گے تاکہ وہ کھیل میں اپنی پوری صلاحیت آزما سکیں۔
اس سے قبل گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے مختلف معروف فٹ بالروں کی میزبانی کی ہے جن میں کارلیس پویول، رکارڈو کاکا، لوئس فیگو اور نکولس انیلکا شامل ہیں۔