ٹینس

  • ٹینس
  • Apr 20, 2019

فیڈ کپ : سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بیلاروس 1۔1سے برابر

فیڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بیلاروس کے مابین مقابلہ ایک ایک سےبرابر ہے۔
برسبین میں کھیلے گئے پہلے دو میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں بیلاروس کی ارینا سبالنکا نے آسٹریلیا کی سیم سٹوسر کو سات پانچ ، پانچ سات اور چھ تین سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کی ایشلے برٹی نے بیلاروس کی ویکٹوریا ازارنکا کو شکست سے دوچار کیا۔ دو مزید سنگلز مقابلے اور ایک ڈبلز مقابلہ کل کھیلا جائے گا۔