اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو "ٹرپل سی پلس" سے بڑھا کر "بی مائنس" کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس پیش رفت کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فچ نے پاکستانی معیشت کو "مستحکم" قرار دے کر دنیا بھر میں ہمارے اقتصادی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری نہ صرف معاشی ترقی کی عکاس ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر بھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملکی معیشت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے، اور آنے والے دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا