Menu
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار فتح، 65 رنز سے شکست
- نیوز ڈیسک
- April 14, 2025

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے اہم میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ یہ کوالیفائر مرحلے میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف ملا۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 39.2 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عالیہ علینے 22، شبیکا گجنبی 21، جینیلیا گلاسگو 18 اور سٹیفنی ٹیلر 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نشرا سندھو اور رامین شمیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سادیہ اقبال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اس کامیابی نے ٹیم کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں اور وہ کوالیفائر مرحلے میں مضبوط پوزیشن میں آ گئی ہے۔