اہم خبریں

سکھ برادری وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ،صدر آصف علی زرداری کا بیساکھی کے تہوار پر پیغام

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکھ برادری وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی، مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔

پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیساکھی پاکستان کی خوبصورتی اس کی ثقافتی اور مذہبی تنوع کی علامت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سکھ برادری وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم رہنے کےلئے پرعزم ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں سکھ برادری کی خوشیوں، ترقی اور سلامتی کے لئے دعاگو ہوں

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا