Menu

لاہور-وزارت ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے آج (14اپریل) منایا جا رہا ہے،پنجاب کے تمام آرٹس کونسلز میں کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں افسران و ملازمین نے روایتی کلچر لباس زیب تن کیے ہیں اور تمام افسران نے روایتی پنجابی پگڑیاں پہنی ہیں۔
پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں بھی کلچر ڈے بھرپور جوش جذبے سے منایا گیا۔