Menu

غزہ شہر کے قریب ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔۔شمالی غزہ کے واحدفعال ہسپتال الاھلہ العرب ہسپتال پر اسرائیلی میزائل حملے سے استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت وارڈ تباہ ہوگیا ۔۔حملے کے فورا بعد ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی جس سے جانی ومالی نقصان ہوا ۔۔ آکسیجن پر موجود ایک لڑکا بھی دم توڑ گیا ۔۔ ہسپتال میں زیر علاج مریض اور طبی عملہ میزائل حملے کے بعد ہسپتال چھوڑنے پر مجبور ہوگیا ور قریبی عمارتوں اور گلیوں میں پناہ حاصل کی ۔۔ شمالی شہر دیر البلاح میں بھی اسرائیل نے ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں شہادتوں کی اطلاع ہے ۔۔اسرائیلی فوج نے خان یونس اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بھی گولہ باری کی ۔۔
حماس نے ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "خوفناک اور وحشیانہ جرم" قرار دیا ہے ۔۔تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صحت کے شعبے کی باقیات ختم کرنے کے منظم منصوبے کے تحت 34 ہسپتالوں کو دانستہ تباہ اور ناکارہ کردیا گیا ہے
غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔۔بنگلہ دیش میں ہزاروں کی تعداد ڈھاکہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی ریاست کے خلاف نعرے لگائے ۔۔