Menu

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد تک بڑھا دیا جو آج سے نافذ العمل ہوگا۔چین نے کہا ہے کہ وہ ٹیرف کی جنگ نہیں لڑنا چاہتا تاہم عوام کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر 125 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں پہلے سے موجود 20 فیصد محصولات بھی شامل کر دی گئی ہیں۔۔ یورپی یونین کے تجارتی سربراہ پیر کو ٹیرف پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن جائیں گے ۔جاپان کے وزیراعظم نے تجارتی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے جو آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کرے گی۔