انٹرٹینمنٹ

وزیراطلاعات پنجاب کا تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کے عزم کا اظہار

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ میرا مشن ہے،تھیٹرز کا ماحول ایسا بنانے چاہتے ہیں جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں،تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی ہے۔
ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گی، جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اُن کیخلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے،آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی،تھیٹر کی بہتری کیلئے اقدامات پر عوامی مثبت ردِعمل حوصلہ افزاء ہے، عوام بھی تھیٹر سے بیہودگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا