بزنس

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعےکپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کا آغاز

اسلام آباد-خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے چین اور پاکستان کے درمیان کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئےجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اہم تعاون کا آغازہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں چین کی زرعی سائنسی اکیڈمی کے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ اور پاکستان کے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔
دونوں ادارےکپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے کپاس کی جینیاتی اصلاح پر کام کریں گے، پاکستان ، چین کاٹن ٹیکنالوجی کمیونٹی کا قیام، زرعی شعبہ میں انقلابی قدم ہے،آئی سی آر اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارے کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔
پاکستان اور چین کی مشترکہ تحقیق سے کپاس کی پیداوار میں اضافے سے کپاس کی صنعت کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا،پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجیز کے ذریعے معاونت قابل تحسین ہے

ہمارے بارے میں

پاکستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی ا سٹیشن کے قیام سے ہوا جہاں سے بلیک اینڈ وائٹ نشریات چھبیس نومبر انیس سو چونسٹھ میں شروع کی گئیں بعد میں انیس سو سٹرسٹھ میں راولپنڈی میں اور کراچی میں ٹی وی سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں انیس سو چوہتر میں سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔
وقت کے ساتھ ساتھ جیسے دوسرے ٹی وی چینلز پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بنے اسی طرح علاقائی پروگرامنگ چینل پی ٹی وی بولان بھی پی ٹی وی کا حصہ بنا۔ پی ٹی وی بولان کو چودہ اگست دو ہزار پانچ میں لانچ کیا گیا