Menu

قوالی کو نئی جہت دینے والے ممتاز قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے۔
قوال غلام فرید صابری پاکستان اور بیرون ملک یکساں مقبول تھے،اُن کی تاجدارِ حرم اور بھر دوجھولی میر ی، جیسی کئی مقبول قوالیاں آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں گونجتی ہیں۔
ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا، جس کی قوالی 'میرا کوئی نہیں تیرے سوا' نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔
انہوں نے اردو کے علاوہ پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی قوالیاں گائیں۔
غلام فرید صابری 5 اپریل 1994ء کو کراچی میں وفات پاگئے،انہیں حکومت پاکستان نے 1978ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔