(Read in English)

پی ٹی وی ہوم

  • پاکستان لاہور میں ایک چھوٹے پائلٹ ٹی وی سٹیشن کے قیام سے ٹیلی ویژن براڈکاسٹ کے دور میں داخل ہواجہاں سے 26نومبر 1964کو بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی نشریات کا پہلی بار آغاز کیا گیا ، 1966میں کراچی اور راولپنڈی ، اسلام آباد میں ٹیلی ویژن سنٹر قائم ہوئے جبکہ 1974میں پشاور اور کوئٹہ سنٹرز کا قیام عمل میں آیا ۔

پی ٹی وی نیوز

  • سخت عالمی مسابقتی دور میں پی ٹی وی نیوز کو ایک الگ سٹیلائٹ چینل کے طور پر لانچ کیا گیا جس کا مقصد چوبیس گھنٹے تازہ ترین خبروں سے ناظرین کو آگاہ رکھنا ہے۔

پی ٹی وی سپورٹس

  • پی ٹی وی سپورٹس چوبیس گھنٹے کھیلوں سے متعلق خبریں نشر کرنے کا چینل ہے جس کا آغاز 11جنوری 2012کو کیا گیا ۔ سپورٹس چینل کی تجرباتی نشریات کا آغاز دسمبر 2011میں کیا گیا تھا۔

پی ٹی وی ورلڈ

  • دو جہتی فطرت کا حامل یہ چینل ہمہ جہت پروگراموں کے ساتھ خبریں بھی نشر کرتا ہے جس میں قومی ، عالمی خبروں کے ساتھ تجارت ، کھیل اور تفریح سے متعلق آگہی کا بھی احاطہ کیا جاتا ہے ۔ حالات حاضرہ، تفریح ، تعلیم ، دستاویزی فلمیں اور میوزک بھی اس چینل کا حصہ ہیں۔

پی ٹی وی گلوبل

  • دنیا کا ہر شعبہ گلوبلائزیشن کے عمل سے گزر رہا ہے ، پاکستان ٹیلی ویژن بھی عالمی مسابقت کے اس عمل میں شامل ہے ، پی ٹی وی گلوبل کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں تک تازہ ترین حالات اور ملکی تفریحی پروگرام پہنچانا ہے۔

پی ٹی وی بولان

  • پی ٹی وی بولان بلوچی زبان میں علاقائی پروگرام پیش کرتا ہے ، اس چینل کا آغاز 14اگست 2005میں کیا گیا ، بولان بلوچستان کے بھر پور ثقافتی ورثے کی ترویج اور تفریح و تعلیم کے پروگرامز کو صوبے کے عوام تک بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں میں پہنچانے کا ذریعہ ہے۔

پی ٹی وی نیشنل

  • پی ٹی وی نیشنل علاقائی زبانوں میں تفریح ، معلومات اور خبروں کو ملک کے چاروں صوبوں کیساتھ ساتھ دنیا کے 52دیگر ملکوں میں پہنچانے کا ذریعہ ہے،یہ پروگرامز پاکستان کی تمام بڑی زبانوں سندھی، پنجابی ، سرائیکی، پشتو ، ہندکو ، بلوچی اور براہوی میں پیش کئے جاتے ہیں ، ہر روز کی نشریات میں ہر صوبے کیلئے 2گھنٹے مختص ہیں اور ہر 24گھنٹے میں ہر صوبائی پروگرام نشر مکرر کے طور پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔14اگست 2005کو بلوچستان کیلئے الگ چینل پی ٹی وی بولان قائم ہونے کے بعد پی ٹی وی نیشنل کے پروگرامز کو ازسر نو ترتیب دیا گیا اور اس کے پروگرامز کو یکساں 5حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

پی ٹی وی آزاد جموں و کشمیر

  • آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آزاد جموں و کشمیر ٹی وی چینل کے قیام کیلئے قراردادکی منظوری کے بعد 2002میں صدر پاکستان کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے تحت 2004کے اوائل میں آزاد جموں و کشمیر ٹی وی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے چےئرمین پی ٹی وی نے ابتدائی طور پر ریڈیو پاکستان کی عمارت کا ایک حصہ مختص کرتے ہوئے 5فروری 2004کو آزادکشمیر چینل کا آغاز کیا جس کا افتتاح صدر پاکستان نے کیا۔