تاریخ
پی ٹی وی سٹلائیٹ ٹیلی ویژن کے دور میں ایک غیر معمولی تصورسے ہم آہنگ ہونے کیلئے ان چیلنجز سےجدوجہد کررہا ہے جوتفریح ، معلومات اور روحانیت کے میدان میں ایکدوسرے سے سبقت لینے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ایسے میں پی ٹی وی بولان تین مقامی زبانوں بلوچی ،براہوی اورپشتو کے ثقافتی معیار ، رسوم و رواج اورادب کی ترویج کیساتھ میدان میں آیا جو
جنوبی ایشیا ، مشرق وسطی ، براعظم افریقہ ، وسطی ایشیائی ریاستوں اور جنوبی یورپ افغانستان اورعرب امارات تک کا احاطہ کرتا ہے۔مقامی زبانوں پرمشتمل واحد چینل ہونے کی وجہ سے اسے دنیابھرمیں سراہا گیا ۔اس چینل کودیکھنے والی ناظرین کی وسیع تعداد نے دنیا بھرسے ای میل ،ڈاک اورپیغامات کے ذریعے اسے پذیرائی بخشی
اس چینل کے آغاز کے بعد سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے پی ٹی وی بولان کی براہ راست نشریات میں حصہ لیا ۔ چینل نے مقامی مسائل کو حل کرنے کے مواقع دیئے اور بلوچستان کے تقریبا ہرضلع میں جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوا۔ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،بلوچستان حکومت کے اعلی حکام نے عوامی فلاح کے منصوبوں پربات چیت کیلئے پی ٹی وی بولان کے پروگرامز میں شرکت کی ۔یہ نشریات معاشرے کے منفی پہلوؤں کیخلاف عوامی بیداری کیلئے بھی بہت اہم ثابت ہوئیں-
دانشوروں، شاعروں، ممتاز گلوکار، بلوچی، پشتو اوربراہوی زبانوں کے لوک گائیکوں نے سکرین کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ۔
پی ٹی وی بولان پرحکومت کے بڑے منصوبوں ،گوادرپراجیکٹ سے متعلق رپورٹس کیساتھ خصوصی دستاویزی فلمیں تیاراورنشرکی جاتی ہیں
تربت ،مکران اورساحلی علاقوں سمیت صوبے بھرکے دوردرازعلاقوں اورخاص مواقع پرخصوصی نشریات کا بھی اہتمام کیا جا تاہے
چینل کے براہ راست پروگرامزمیں متحدہ عرب امارات،ایران ،افغانستان اورسعودی عرب سے ٹیلی فون کالزاورپیغامات پی ٹی وی بولان کی پذیرائی کا ثبوت ہیں ۔پی ٹی وی بولان کیلئے یہ اعزازکی بات ہے کہ اسے سیاچن گلیشئرپرتعینات مسلح افواج کے جوانوں سے بھی خطوط موصول ہوتے ہیں اس بناء پرہم اعتماد سے یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی وی بولان ایک چینل ہی نہیں سمندرپارپاکستانیوں اوران کے اہل خانہ کے درمیان ایک مواصلاتی رابطے کا ذریعہ بھی ہے
محدودوسائل اوربجٹ کے باوجودپی ٹی وی بولان دبئی ،سعودی عرب اوربحرین میں فلمائی گئی دستاویزی فلمیں ہفتہ وارنشرکرتا اورخصوصی مواقع پرنشریات کا اہتمام کرتا ہے۔
مقاصد اوراہداف
پی ٹی وی بولان کے قیام کا بنیادی مقصدعلاقائی زبانوں بلوچی ،براہوی اورپشتومیں عوام کو تفریح ،تعلیم اورمعلومات تک رسائی دینا اورمقامی ثقافت کی ترویج ہے-
پروگرامز:
پی ٹی وی بولان تینوں علاقائی زبانوں بلوچی ،براہوی اورپشتو زبان میں علاقائی ثقافت،رسوم ورواج اورادب کو فروغ دیتا ہے-
تفریح:
مباحثے،ڈرامے،سنگیت اورمیگزین جیسے تفریحی پروگرام نشرکرتا ہے-
تعلیم:
مختصردورانیے کی دستاویزی فلمیں ،کھیل ،ادبی مکالمے اورتعلیمی ماہرین کے ذریعے شعور اجاگرکرنے کا سبب ہے-
معلومات:
خبریں ،حالات حاضرہ،براہ راست گفت وشنید،خطوط اورای میل پیغامات کے ذریعے عوام تک معلومات کی رسائی-