وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ پیپلز لائرز فورم کے وفد کی ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکورٹی فورسز کی نہیں ،،،، یہ جنگ ہر فرد کی جنگ ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ۔۔کوئٹہ میں پیپلز لائرز فورم سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا اور گڈ گورننس یقینی بنانا ہمارا عزم ہے ۔ ۔ ۔ ملاقات میں پیپلز لائیرز فورم کو فعال کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی گئی اور سانحہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے شہدا کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ بھی کی گئی ۔