باکو :وزیرِاعظم آج کاپ۔29 کلائمیٹ ایکشن سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج باکو میں کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں کلائمیٹ ایکشن سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔۔۔اس دوران وہ پاکستان سمیت زہریلی گیسوں کے اخراج میں کم ترین حصے دار ممالک کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے درپیش چیلنجز اجاگر کریں گے۔۔۔وزیرِ اعظم کلائمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گے۔۔۔محمد شہباز شریف تاجک صدرامام علی رحمان کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئےتقریب میں بھی شریک ہوں گے۔۔۔ وزیرِ اعظم کی ڈنمارک اور جمہوریہ چیک کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول۔