وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن جاری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ۔پرندوں اور جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت پندرہ ملزمان کے چالان کئے گئے ہیں ۔ملزمان کے خلاف کارروائیاں سالٹ رینج کے اضلاع جہلم اور چکوال میں کی گئیں ہیں ۔ 12ملزمان کو پونے دو لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کرکے دو بندوقیں ضبط کرلی گئیں ہیں ۔ڈی جی وائلڈ لائف کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہونے والی ان کارروائیوں کے بعد ریسکیو کئے گئے جانوروں کو ضروری نگہداشت کیلئے جلو وائلڈ لائف پارک منتقل کردیا گیا ہے ۔