چین کا پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں بھر پور کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
چین نے ایک بار پھر پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں بھر پور کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ آئرن برادرزکی دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ۔دونوں ملک دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔پاکستان سے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔