آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےآسٹریلوی آرمی چیف کی ملاقات
آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کی عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور ، عالمی اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں عالمی امن اور استحکام کیلئے جاری تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ عالمی امن و استحکام کے لیے دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ آسٹریلوی آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی دفاعی تعلقات اورسکیورٹی تعاون کو مزیدوسعت دی جائے گی ۔ معزز مہمان نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھول رکھے ۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔