اہم خبریں

  • Nov 12, 2024

وزیر اعلی پنجاب کا نمونیہ سے بچاو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نمونیہ سے بچاو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نمونیہ سے احتیاط ضرور ی ہے جو بچوں اور بزرگوں میں خطرناک ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نمونیہ سے بچاو اور بروقت علاج کی آگاہی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔اپنے پیغام میں مریم نوازشریف نے کہا کہ دنیا بھر میں نمونیہ اے لاکھوں افراد لقمہ اجل بنتے ہیں جن میں بچوں اور بزرگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے نمونیہ پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔