پاکستان نے 22سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت لی
پاکستانی ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔۔۔بائیس سال بعد آسٹریلین سرزمین پر ون ڈے سیریز میں فتح۔۔۔ پرتھ میں تیسرے میچ میں گرین شرٹس 8 وکٹوں سے کامیاب۔۔۔ سیریز دو ایک سے نام کرلی۔۔۔ 141رنز کا ہدف 27ویں اوور میں 2وکٹوں پر حاصل کیا۔۔وزیراعظم اور صدر مملکت کی قومی ٹیم کو مبارکباد۔۔تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز جمعرات سے برسبین میں ہوگا۔