وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباد
قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے، وزیراعظم
پاکستان کے باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم
بائیس سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں انہی کے ملک میں سرخرو ہوئی، وزیراعظم
ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، وزیراعظم
اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینیجمینٹ کی محنت عیاں تھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس جیت کی پوری طرح مستحق ہے، وزیراعظم