آسٹریلیا کی ٹیم31.5اوورزمیں140رنز بناکر آؤٹ
پرتھ میں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کے141رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔
فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان آسٹریلوی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر پاکستانی پیسرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوی ٹیم 31.5اوورزمیں 140رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف یہ کم ترین سکور ہے۔ شان ایبٹ 30رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ میتھیو شارٹ نے22رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے2 اور محمد حسنین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔