بین الاقوامی

  • Nov 09, 2024

غزہ پر اسرائیلی فورسز کی تازہ بمباری ، 17 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی

مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔غزہ پر اسرائیلی فورسز کی تازہ بمباری میں 17 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔۔ حملوں سے خان یونس میں 9 اور غزہ شہر میں 5 فلسطینی شہید ہوئے ۔۔شمالی غزہ کے علاقوں جبالیہ پناہ گزین کیمپ ،بیت حنون اور بیت لاہیا پر بھی حملے ہوئے جس میں شہادتوں کی اطلاع ہے ۔۔جنوبی ساحلی شہر رفح پر بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کیاہے۔۔
لبنان کے شہر صور پررات بھر اسرائیل نے وحشیا نہ بمباری کی جس میں اب تک کی اطلاع کے مطابق 9 لبنانی جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے ہیں ۔۔حملوں میں دو کثیر المنزلہ عمارات منہدم ہوگئی ہیں ۔۔
حزب اللہ نے اسرائیل پر مزید میزائل حملے کیے ہیں ۔۔میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے شمالی علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔۔
اسرائیلی فوج نے شام کے شمالی شہروں حلب اور ادلب پر بھی حملہ کیا ہے ۔۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حملے میں شام کی سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔۔حوثی باغیوں نے یمن میں امریکی ڈرون کو مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔۔
اقوام متحدہ کے 50 سے زیادہ رکن ممالک نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔52 ممالک نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔۔خط میں اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ غزہ پر حملے کے دوران شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں محاصرے کی وجہ سے قحط تیزی سے پھیل رہا ہے ۔۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے کہا کہ قحط سے غزہ میں بڑی تباہی آنے والی ہے اور اس کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے ۔۔ٹریمبلے نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین اور تیزی سے بگڑ رہی ہے۔۔انہوں نے کہا قحط کے خاتمے کیلئے دنوں میں نہیں بلکہ فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔۔