سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Nov 05, 2024

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میگا سپورٹس ایونٹس کا انعقاد

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں میگا سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ۔
یکم اکتوبر سے 03 نومبر 2024 کے دوران کرکٹ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے پندرہ ٹورنامنٹس کا منعقد کئے گئے۔ ایونٹس کا انعقاد چمن، لورالائی، نوشکی، ژوب، پشین، سوئی، کوہلو، ہرنائی، سبی، قمردین کاریز اور پیرکوہ کے علاقوں میں کیا گیا۔ضلع چمن میں ہونے والے آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ضلع ہرنائی میں منعقد کیے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں 14 مقامی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ علاقہ عمائدین اور مقامی افراد نے سپورٹس ایونٹس کے انعقاد پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔