ٹاپ سٹوری

  • Oct 06, 2024

شمالی وزیرستان اور سوات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،8خارجی جہنم واصل

پاک سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم۔۔۔شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی۔۔۔فتنہ الخوارج کے 6دہشت گرد جہنم واصل۔۔۔ سوات کے علاقے چار باغ میں 2دہشت گرد مارے گئے۔۔۔دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے سپن وام میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6جوان شہید۔۔۔پشاور گیریژن میں شہداء کی نماز جنازہ کی ادائیگی۔۔۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،عسکری و سول حکام اور شہداء کے عزیز و اقارب کی شرکت۔۔۔آبائی علاقوں میں مکمل عسکری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔۔۔