ٹاپ سٹوری

  • Oct 05, 2024

ڈی چوک اسلام آباد میں سول کپڑوں میں ملبوس کے پی کے پولیس کے چھ حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع

یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے، ذرائع

اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے پانچ اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور تین کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑ لیا ہے، ذرائع

ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد، ذرائع