کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Oct 03, 2024

جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز

جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 139رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورزمیں 9وکٹوں پر 271رنزبنائے۔ ریان۔ریکلٹن نے 91رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹرسٹن سٹبز نے 79رنز جوڑے۔ آئرلینڈ کی جانب سے مارک اڈیر نے4اور کریک ینگ نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
272رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 31.5اوورز میں 132رنز پر ڈھیر ہوگئی۔’ جارج ڈاکریل‘ 21،’کرٹس۔ کیمفر ‘اور’ اینڈی بالبرنی‘ 20،20رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جنوبی افریقہ کے ’لیزاڈ۔ولیمز ‘نے 4، ’لونگی اینگیدی‘ اور’ جان فورٹیون‘ نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ریان ریکلٹن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔