بین الاقوامی

  • Sep 18, 2024

میانمار میں طوفان یاگی سےہلاکتوں کی تعداد 220ہوگئی

میانمار میں طوفان یاگی سےہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 220 ہوگئی ہے جبکہ اسی افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔۔۔ اس طوفان سے خطے کے ممالک ویت نام ، لاؤس،تھائی لینڈ اور میانمار میں تباہی ہوئی ہے اور ان ممالک میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔۔۔طوفان سے میانمار میں شدید سیلاب آیاہے اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہوئے ہیں ۔۔۔ طوفان سے لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہے اور اقوام متحدہ نے کہاہے کہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد کو فوری طور پر خوراک ، صاف پانی ، خیموں اور کپڑوں کی ضرورت ہے ۔