فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کے دلچسپ مقابلے جاری
چیمپئنز ون ڈے کپ کے میں مارخورز کی ڈولفنز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایاجا رہاہے۔
فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ کےچھٹے میچ ڈولفنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔مارخورز کی جانب سے بسمہ اللہ خان اور محمد فیضان نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز اوپر تلے چلتے بنے۔ بسمہ اللہ خان صفر اور محمد فیضان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دونوں کو میر حمزہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔10رنز پر 2وکٹیں گنوانے کے بعدکامران غلام اور کپتان محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور آگے بڑھایا۔ کامران غلام نے شاندارسنچری سکور کی۔محمد رضوان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پوائنٹس ٹیبل پر مارخورز اپنے دونوں میچز جیت کر26پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ڈولفنز کی ٹیم بغیر کسی کامیابی کے آخری نمبر پر ہے۔