وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت خانیوال میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر تعلیم نے جماعت نہم کے نتائج پر عدم اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او تعلیم کو ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کو بدلنے کی ہدایت کردی۔رانا سکندر حیات کو سکولوں میں شجر کاری،نان فارمل اور سپیشل ایجوکیشن سکولز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہاکہ خانیوال میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔۔وزیر اعلی پنجاب تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔۔ا نہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے تعلیم کیساتھ اسکلز پروگرام بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔۔