قومی

  • Sep 18, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سردار سرفراز خان ڈومکی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سردار سرفراز خان ڈومکی کی وفات پر انکے فرزند میر کوہیار خان ڈومکی اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی میں ان کے ہمراہ تھے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملک پاکستان اور جمہوریت کے لئے مرحوم کے خدمات کو سراہا۔