ملک بھر کے 115 اضلاع میں کامیاب انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیر
ملک بھر کے 115 اضلاع میں کامیاب انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیرہوگئی ۔وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، بیماری پر قابوپانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اگلی دو پولیو مہمات انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اکتوبر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کیلئےمربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائنز پولیو ورکرز، سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔