قومی

  • Sep 18, 2024

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ میں پیش رفت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے لیے وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ کا معاہدہ ایک اہم پیش رفت ہے۔۔477 کلومیٹر طویل وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ماچیکے- تھالیاں – تاروجبہ پائپ لائن منصوبے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔۔ترقیاتی منصوبہ ہونے کے باعث یہ پاکستان اسٹیٹ آئل،پارکواورانٹراسٹیٹ گیس سسٹم کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جس کی سربراہی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کررہی ہے۔۔یہ پائپ لائن موٹروے کے متوازی ماچیکے-تھالیاں اور تھالیاں - تاروجبہ کے درمیان دو حصوں پر مشتمل ہے۔اس پائپ لائن کو اٹک ریفائنری، چک پیرانہ اور فقیر آباد کے ساتھ منسلک کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔۔منصوبے کی تعمیر سے تیل کی ہموار سپلائی یقینی ہوگی اور لاگت میں بھی کمی آئے گی جس سے قومی خزانے میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔وائٹ آئل پائپ لائن کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی موثر سپلائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملاوٹ کی روک تھام اور حفاظت میں اضافہ کرنا ہے۔۔یہ پائپ لائن اسٹریٹجک راستے کا احاطہ کرتے ہوئے سڑک کی نقل و حمل پر انحصار کم کرنے، ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے، اور تیل کی تقسیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں تیزی پیٹرولیم ڈویژن میں ترقی کے لیے حکومت اور ایس آئی ایف سی کے عزم کا ثبوت ہے۔