قومی

  • Sep 18, 2024

اسلام آباد،وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا تقریب سے خطاب

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کے ہر شہری کو مختلف سرکاری شعبوں کی خدمات انکی دہلیز پر پہنچنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں ، اسلام آباد میں پاکستان کی جانب سے خلاء میں بھجوائے گئے مصنوعی سیارے " پاک سیٹ ایم ایم ون " کی ایپلیکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اس مصنوعی سیارے کو خلاء میں کامیابی سے بھجوانے سے پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پیشگی آگاہی سمیت مختلف شعبوں میں بہت فائدہ ملے گا۔۔

آئی ٹی کی وزیر مملکت نے بتایا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کا ای گورننس سے متعلق وفدپاکستان آیا جس نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو جنوبی ایشیاء کے ان دو ممالک میں شامل کیا جنہوں نے ای گورننس میں نمایاں پیش رفت کی ، انھوں نے کہا کہ پاکستان سائبر سیکورٹی کے حوالے سے بھی دنیا کے سرفہرست ملکوں میں آتا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے ہر قصبے اور دیہات تک تیز ترین انٹرنیٹ کی رسائی ممکن بنائیں تاکہ شہریوں کو دنیا بھر کے ساتھ تیز ترین رابطے کی سہولت میسر آسکے ۔ انھوں نے پاک سیٹ ایم ایم ون کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو سمیت سب متعلقہ اداروں کو کوششوں کو سراہا۔