پنجاب بھرمیں عید میلاد النبی ﷺ پرسکیورٹی کے بہترین انتظامات
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس اور محافل کی بخیر و عافیت انجام دہی میں صوبائی وزرا نے بھر پور کردار ادا کیا ۔پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے دن رات محنت کر کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا ۔