روس کا اعلیٰ سطح وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہا ہے
روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک آج سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح وفد بھی روسی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔وہ اپنے دو روزہ دورے میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔روس کے وفد کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔