کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 17, 2024

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کا پانچواں میچ

چیمپئنز ون ڈے کپ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جار رہا۔چھٹے میچ میں کل ڈولفنز اور مارخورز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے ہرا یا۔ میچز پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائےجا رہے ہیں۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 46اعشاریہ 5اوورز میں 283رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مبصر خان نے سب سے زیادہ 90رنز سکور کئے۔ حیدر علی نے 84رنز کی اننگز کھیلی۔ لائنز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور احمد دانیال نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں لائنز کی ٹیم 35اعشاریہ2 اوورز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر امام الحق 60رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفان خان نے 35 اور خوشدل شاہ نے 22 رنز بنائے۔ پینتھرز کے اُسامہ میر اور شاداب خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔کپتان شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔