قومی

  • Sep 17, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی امت مسلمہ کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امت مسلمہ کو 12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی پاکﷺ کی ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم ترین دن ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں ہماری خوش قسمتی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورﷺ کا امتی بنایا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے،نبی کریمﷺ کے پیغام کو امت مسلمہ اپنا مشعل راہ بنائیں تاکہ دین و دنیا میں کامیابی ہو۔انہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوے کی نوید ہے۔