قومی

  • Sep 17, 2024

گورنرپنجاب کی قوم اور امت مسلمہ کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قوم اور امت مسلمہ کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں نبی پاک ﷺ کے بتائے گئے راستے اور سنت پر عمل کرنے کی توفیق دے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ نے امن ،برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیا اور ان کی سیرت طیبہ پر عمل دنیا وآخرت میں کامیابی کی کنجی ہے ۔