قومی

  • Sep 17, 2024

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی گئی ہے،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی۔ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے مریم نواز اور انکی ٹیم کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہوتے ہیں۔مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس دلایا جاتاہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاع کر دیا گیا ہے۔ تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔ مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔