ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ٹیکسٹائل کی صنعت کا فروغ
چین کی دو کمپنیوں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل صنعت کیلئے خام مال کے پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری سے دونوں کمپنیوں سے ان منصوبوں میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس کا مقصد مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے سستا خام مال تیار کرنا ہے ۔ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی کیلئے'رینبو گروپ' اور 'پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن' نے دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا ۔دو روزہ نائن کلر اینڈ کیم ایکسپو نے چین، ملائیشیا، ترکی اور ایران کی کمپنیوں کے 300 سے زائد نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔اس کے علاوہ وفاقی حکومت پہلے ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 10 سالہ ڈیوٹی ٹیکس فری مشینری کی درآمد اور خصوصی اقتصادی زونز میں یونٹس کے قیام کا اعلان کر چکی ہے۔