تعلیم کا حصول ہی قوموں کے مستقبل کو سنوارتا ہے،نائب وزیراعظم
اسلام آباد میں قومی سیرت النبیﷺکانفرنس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بہتر،جدیداور سیرت النبیﷺ کے مطابق کرناہوگا۔ سیرت البنیﷺ کی روشنی میں ریاست میں تعلیمی نظام کے نفاذ سے برکت ہوگی۔ہماری حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تعلیم کا حصول ہی قوموں کے مستقبل کو سنوارتا ہے۔پاکستان کےتعلیم کے شعبے میں چیلنجز کا سامناہے۔تعلیمی نظام کو سیرت نبویﷺ کی روشنی میں مرتب کرناہوگا۔ عدل و انصاف اور مساوات معاشرے کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں ۔ہمیں دوہرے نظام تعلیم کوختم کرناہوگا۔پاکستان کو اس مقام پر لے کر گئے جہاں دنیاہماری معترف ہوئی۔ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بہتر،جدیداور سیرت النبیﷺ کے مطابق کرناہوگا۔
وزیرمذہبی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ آپ ﷺکی حیات مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ہمیں اسوہ حسنہﷺ کی روشنی میں اپنے مسائل کاحل تلاش کرناہوگا۔۔ 12ربیع الاول ہمیں اسوہ حسنہﷺ پر عمل پیراہونےکا درس دیتاہے۔وزیرمذہبی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات ہمیں اخلاقیات،خوداحتسابی اور مساوات کا درس دیتی ہیں۔
مولانامحمدحنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ نصاب تعلیم کو اسلامی سانچے میں ڈھالاجاناچاہیئے۔تمام تعلیمی اداروں میں نماز کاوقفہ ہوناچاہئے۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دین اسلام جہاں مرد کی تعلیم کا حکم دیتا ہے وہیں خواتین کی تعلیم پر بھی زور دیتا ہے۔۔ بیٹیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہونی چائیے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔