وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پیٹرولیم شعبے سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی گنور (Gunvor) گروپ کے چیئرمین توربیون تورنقوسٹ (Torbjorn Tornqvist) اور ٹوٹل انرجیز کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ مہمت جیلیپوعلو (Mehmet Celepoglu) کی ملاقات
ملاقات میں وفاقی وزراءاحد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک معاون خصوصی طارق فاطمی اعر متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
وزیرِ اعظم نے گنور گروپ کے چیئرمین کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا.
الحمد للہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے. وزیرِ اعظم
ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی سے اصلاحات جاری ہیں. وزیرِ اعظم
ہماری معاشی و کاروباری پالیسیوں کے مثبت ثمرات کا سلسلہ جاری ہے. وزیرِاعظم
حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کر رہی ہے. وزیرِاعظم
چیئرمین گنور گروپ نے پاکستان کے پیٹرلیم سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.
گنور گروپ پاکستان میں ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص کا معاہدہ کر چکی ہے. شرکاء کی وزیرِ اعظم کو بریفنگ.
وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. چیئرمین گنور گروپ.
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو گنور گروپ کے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی.