بین الاقوامی

  • Sep 16, 2024

ڈونلڈٹرمپ کی حفاظت کیلئے خصوصی ہدایات دی ہیں، جوبائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔ایکس پر مختلف پوسٹوں میں امریکی صدرجو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے پرسیکرٹ سروس کی تعریف کی اور کہا کہ امریکا میں کسی قسم کےسیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔