بین الاقوامی

  • Sep 16, 2024

فلوریڈا :امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پرمبینہ قاتلانہ حملہ،بال بال بچ گئے

امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ قاتلانہ حملےمیں محفوظ رہے۔ ایف بی آ ئی حکام کے مطابق ڈونلڈٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی جہاں ایک عمارت میں چھپے حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی۔ واقعے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور سیکورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلےکے نتیجے میں فرارہو ا جس کا تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔