قومی

  • Sep 16, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا دن آج منایا جا رہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا دن آج منایا جا رہاہے۔ا وزون کے خاتمے سے نہ صرف زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے بلکہ انسانی زندگی پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔یہ دن منانے کا مقصد تمام مخلوقات کے صاف اور صحت مند مستقبل کی لیے شعور اجاگر کرنا ہے ۔
اوزون زمین کے گرد وہ تہہ ہے جو سورج کی خطرناک الٹراوائلٹ شعاعوں کو نہ صرف زمین کی طرف آنے سے روکتی ہے بلکہ زمین پر اس کے نقصان دہ اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔اگر سورج سے نکلنے والی یہ خطرناک شعاعیں براہ راست زمین پر پہنچ جائیں تو جانداروں کو موت کے منہ تک پہچا سکتی ہیں اسی لئے قدرت نے زمین کو ان شعاعوں سے بچانے کے لئے ایک خاص فلٹر بنایا ہے جسے اوزون کی تہہ کہتے ہیں۔انسانی ترقی نے کرہ ارض کی حفاظت کے اس قدرتی نظام کو بھی خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
سورج کی تابکار شعاعوں کے زمین پر براہ راست آنے کی وجہ سے انسانوں اور جانوروں میں جلدی بیماریاں اور مختلف اقسام کے کینسر میں بھی کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے۔